ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر کا ریجنل آفس کادورہ،کارکردگی کا جائزہ

ڈی جی پاپولیشن ویلفیئر کا ریجنل  آفس کادورہ،کارکردگی کا جائزہ

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئر اسلام آباد شبانہ سلیم نے گرین سٹار کے ریجنل آفس ملتان کا دورہ کیا ، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ملتان مہر خضر حیات نے محکمہ کی کارکردگی بارے آگاہ کیا اور فیلڈ سٹاف کو درپیش مسائل کے بارے میں بتایا ۔

ڈاکٹر عفت عمر بچہ حارث عمران اور شیخ حماد دلاور بھی ہمراہ موجود تھے ۔ڈائریکٹر جنرل نے ٹی آئی سی کے تحت پاپولیشن ویلفیئر کے تعاون سے مخدوم رشید میں جاری ہیلتھ میلے کا مہر خضر حیات اور غضنفر عباس کے ہمراہ وزٹ کیا اور ہیلتھ میلے میں موجود خواتین مریضوں کے ساتھ بات چیت بھی کی اور دلچسپی کا اظہار کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں