ڈینگی مچھر کا تدارک اجتماعی ذمہ داری ہے ، وسیم سندھو

ڈینگی مچھر کا تدارک اجتماعی ذمہ داری ہے ، وسیم سندھو

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت بدلتے موسم میں ڈینگی مچھر کے تدارک کیلئے متحرک ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے انسداد ڈینگی سرویلنس کا دائرہ کار بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ سرگرمیوں میں غفلت،فرضی اعدادوشمار والوں کیخلاف مقدمات کے درج کرائے جائیں گے ۔وسیم حامد سندھو آگاہی سیمینار میں شرکت کے بعد،آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔سیمینار، واک میں افسر صحت،لائینز ڈیپارٹمنٹس اور سول سوسائٹی نے شرکت کی جبکہ سی ای و ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی،ڈی ایچ او ڈاکٹر فضل الرحمن و ڈینگی فوکل ہرسن ڈاکٹر ہشام خالد نے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر کا اس موقع پر کہنا تھاکہ ڈینگی مچھر کا تدارک ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔موسم بہار میں ڈینگی مچھر کی افزائش روکنے کیلئے اقدامات تیز کئے جائیں ۔انہوں نے اپیل کی کہ شہری اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں