ضلع بھر میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ، یوسف کسیلیہ

ضلع بھر میں صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے ، یوسف کسیلیہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)چیئرمین ڈسٹرکٹ کمیٹی برائے مانیٹرنگ چیف منسٹر سپیشل انیشٹوز و ایم پی اے محمد یوسف کسیلیہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔ ۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ، اے ڈی سی ریونیو محمد طیب خان،اے ڈی سی فنانس مظفر خان،اے سی وہاڑی ڈاکٹر عائشہ خان، ایکسین بلڈنگ نذر بخاری، سی او ضلع کونسل ناصر نعمان شاہ، سی او ایم سی علی احمد صابر، ڈی ڈی ایل جی شہزاد اور دیگر افسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ضلع بھر میں جاری سپیشل انیشٹوز پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ دی۔چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی و ایم پی اے محمد یوسف کسیلیہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب انیشٹوز کی مانیٹرنگ کا مقصد عوام کیلئے جاری مختلف پروگرامز پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔ ضلع بھر میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے حکومت پنجاب کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے صفائی ستھرائی کے عمل کو دیہاتوں کی سطح تک بہترین انداز میں کیا جائے ماڈل ویلجز میں سو فیصد بہتری نظر آنی چاہیے مین شاہراہوں کے اطراف صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے سینیٹری سٹاف فیلڈ میں نظر آناچا ہیے شہریوں کو صاف ستھرا ور خوبصورت ماحول فراہم کرکے رویوں میں بہتری لائی جاسکتی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں