پولیس کارروائی،8ملزم زیر حراست، شراب ، چرس برآمد

پولیس کارروائی،8ملزم  زیر حراست، شراب ، چرس برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر ) منشیات فروشی کے الزام میں پولیس نے متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔

تفصیل کے مطابق نیوملتان پولیس نے ملزم آصف سے 11کلو چرس ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم عمران،خرم ،خالد سے 40لٹر شراب،مظفرآباد پولیس نے ملزم نعیم ،سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم نثار سے 10لٹر شراب،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم شرجیل سے 20لٹر شراب،راجہ رام پولیس نے ملزم زاہد سے 8لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے مذکورہ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں