نہر کی صفائی کے بعد گند اطراف پر انڈیل دیا گیا

 نہر کی صفائی کے بعد گند اطراف پر انڈیل دیا گیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )گنیش واہ صفائی کے دوران نہر سے نکالا جانے والا گند نہر کی اطراف کی سڑکوں پر انڈیل دیا گی۔۔

ا،تعفن اور گندگی کے باعث ہزاروں شہری پریشان ۔ گنیش واہ نہر میں صفائی کی ابتر صورتحال اور گندگی کے باعث نہر کے اطراف رہائش پذیر شہریوں کی جانب سے نہر کی صفائی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گنیش واہ مائنر سے گندگی نکال کر نہر کے دونوں اطراف انڈیلی جارہی ہے جس کے باعث نہ صرف نئی بننے والی سڑکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی ہیں بلکہ سڑکوں پر پھینکی جانے والی گندگی کی بدبو اور تعفن کے باعث اہل علاقہ کا جینا محال ہوچکا ہے ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ گنیش واہ مائنر کی صفائی ضرور کرائی جائے مگر نکلنے والی گندگی کو سڑکوں پر انڈیلنے کے بجائے احسن طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے تاکہ شہریوں اور راہگیروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں