منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، 10ملزم زیرحراست

منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون، 10ملزم زیرحراست

ملتان(کرائم رپورٹر ) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں متعدد افرادکے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

تفصیل کے مطابق مظفرآباد پولیس نے ملزم رمضان سے 10لٹر شراب،ممتازآباد پولیس نے ملزم مزمل سے 120لٹر شراب،صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم جاوید سے 15لٹر شراب،گلگشت پولیس نے ملزم ارشد سے 7لٹر شراب،الپہ پولیس نے ملزم افضل سے 15لٹر شراب،قادرپورراں پولیس نے ملزم ریاض سے 515گرام چرس ،ملزم دانیال سے 580گرام چرس ،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم دلاور حسین سے 20لٹر شراب،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم عامر سے 560گرام چرس جبکہ کپ پولیس نے ملزم عرفان منیر سے 120گرام چرس برآمد کرلی،پولیس نے مذکورہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں