غلطی کے اعتراف پر 9مئی کی معافی ہوگی،میئر کراچی

غلطی کے اعتراف پر 9مئی کی معافی ہوگی،میئر کراچی

کراچی (این این آئی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے تحت چلنے والی بلدیہ عظمیٰ سندھ حکومت کی مدد سے تمام ٹاؤنز میں کام کررہی ہے ،بلاول بھٹو شہر کا نقشہ بدلیں گے ۔

یہ بات انہوں نے جمعرات کویو سی 25اور 26کورنگی کی مختلف سڑکوں کی بحالی کے کام کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پیپلزپارٹی ضلع کورنگی کے مقامی رہنماء، منتخب نمائندے اور دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ10 کروڑ روپے کی لاگت سے کورنگی کی دو یونین کمیٹیز میں گلیوں کو پختہ کرنے کا کام شروع ہوچکاہے ، دو لاکھ 60 ہزار اسکوائر فٹ کام ایک سال میں مکمل کرلیں گے ،کورنگی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے ، شہر کے مرکزی علاقو ں کے ساتھ مضافاتی علاقوں کو بھی ترقی دیں گے ،سڑکوں کو ماڈل سڑکیں بنائیں گے ، شاہراہ پاکستان سے کام شروع کر دیا گیا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اجتماعی قربانی کا تصور لے کر آر ہے ہیں، گلی محلوں کے بجائے شہری مخصوص جگہوں پرجانور ذبح کرائیں،قربانی کے لیے گراؤنڈز مختص کریں گے ، 9مئی 2023 پاکستان کی سیاسی جمہوری اور آئینی تاریخ کا بدقسمت اور شرمناک ترین دن ہے ،ایک جتھے نے طاقت کی بنیاد پر یہ اجاگر کرنے کی کوشش کی کہ پاکستان میں قانون نہیں ہے ،9مئی کی معافی تو تب ہوگی جب اپنی غلطی کااعتراف ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں