آٹے،چینی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ،نان اور چپاتی کے نئے نرخ مقرر،نوٹیفکیشن جاری

آٹے،چینی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ،نان اور چپاتی کے نئے نرخ مقرر،نوٹیفکیشن جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنرکراچی و کنٹرولر جنرل پرائسز اینڈ سپلائز سید حسن نقوی نے آٹے ، چینی ، روٹی اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے اور نان کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں جن کے علیحدہ علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق فی کلو آٹے کی ریٹیل قیمت 98 روپے ،ہول سیل قیمت 93 اور ایکس فلور ملز ڈھائی نمبرآٹے کی قیمت 90 مقرر جبکہ فی کلو فائن چکی آٹے کی ایکس مل قیمت 117 روپے ہول سیل، فائن آٹے کی قیمت 120روپے ریٹیل فائن آٹے کی قیمت 125 روپے جبکہ فی کلو چکی فی فلور آٹے کی قیمت 123 مقرر کی ہے ۔ کمشنر نے چینی کی قیمت بھی مقرر کر دی ہے ۔ جس کے مطابق چینی کی فی کلو ہول سیل قیمت 137روپے جبکہ رٹیل قیمت 140 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو فروخت ہورہی تھی ۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق 120 گرام تندوری نان کی قیمت 17 روپے جبکہ 100 گرام کی چپاتی کی قیمت 12 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ قبل ازیں کمشنرکراچی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں تینوں اشیا کی قیمتوں کاجائزہ اجلاس علیحدہ علیحدہ ان کے دفتر منعقد ہوئے جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز بیورو آف سپلائی محکمہ فوڈ، کے افسران صارفین کی تنظیموں کے نمائندوں اور تمام اشیا کی نمائندہ ایسو سی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں