ڈاک لیبرورکرز کی جدوجہدمیں تعاون کریں گے ، منعم ظفر

ڈاک لیبرورکرز کی جدوجہدمیں تعاون کریں گے ، منعم ظفر

کراچی(اسٹاف رپورٹر )عبوری امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرسے ادارہ نورحق میں کراچی ہاربر اینڈ ڈاک ورکرز یونین سی بی اے کے 4رکنی وفد نے صدر کراچی ہاربر اینڈ ڈاک ورکرز یونین احمد سعید اورسینئر نائب صدر بخت حیات کی قیادت میں ملاقات کی۔ڈاک لیبر ورکز کے مسائل سے آگا ہ کیا۔

 وفد میں نائب صدر فضل امین، جوائنٹ سکریٹری قاسم گیرائی، فنانس سکریٹری عمران زادہ،ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹری شعیب بلوچ اور ممبر سی بی اے حسینی پڑیال بھی شامل تھے ۔ملاقات کے موقع پر نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کے صدرخالدخان،بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر قاضی صدالدین ودیگر بھی موجودتھے ۔منعم ظفر خان نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوموں اور محروموں کے ساتھ ہے اور ہم مسائل کے حل کے لیے آئینی، قانونی اور جمہوری طریقے سے ہرممکن مدد کریں گے ۔نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی اور ڈاک ورکرز یونین ساتھ مل کر آئندہ کے لائحہ عمل طے کریں جماعت اسلامی ساتھ ہوگی۔وفد نے بتایا کہ وزارت بحری امور نے دوست علی بلوچ جنرل منیجر (لیگل)کراچی پورٹ ٹرسٹ کراچی ڈاک لیبر بورڈ کے ایگزیکٹوآفیسر کا اضافی چارج تین ماہ کے لیے دیا تھا جسے بعد میں مزید تین ماہ کے لیے بڑھادیا گیا جس کی منظوری بھی بورڈ سے نہیں لی گئی۔موجودہ ایگزیکٹو آفیسر اور چیئرمین مل کر بورڈ کے معاملات چلارہے ہیں نہ تو بورڈ کی میٹنگ بلائی جاتی ہے اور نہ ہی اہم معاملات بورڈ کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے بورڈ اورپورٹ کے معاملات بھی کافی حد تک خراب ہوگئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں