مظفرگڑھ:جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کا احتجاجی مظاہرہ

مظفرگڑھ:جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کا احتجاجی مظاہرہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )سرکاری سطح پر گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف جماعت اسلامی اور کسان بورڈ نے مظفرگڑھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 جماعت اسلامی اور کسان بورڈ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری نہ کیے جانے پر گزشتہ روز احتجاج کا اعلان کیا تھا، احتجاج سے قبل ہی ڈی ایس پی سی ریحان الرسول کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری مظفرگڑھ پریس کلب کے باہر پہنچ گئی،جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ ناصر شہزاد ڈوگر بھی پریس کلب کے باہر پہنچ گئے ،،اس موقع پر جماعت اسلامی اور کسان بورڈ کے مظاہرین نے مظفرگڑھ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کافی تعداد بچوں کی بھی تھی ، خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر رانا عمردراز فاروقی،کسان بورڈ کے ضلعی امیر رانا محمد افضل،پروفیسر افتخار ہاشمی،رانا شمشاد احمد اور ملک محمد رمضان روہاڑی مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت نے خود ہی گندم کا سرکاری نرخ 3900 روپے فی من مقرر کیا تھا،،لیکن پنجاب کا کسان حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث در در کی ٹھوکریں کھارہا ہے اور اپنی گندم کی فصل سڑکوں پر رکھ کر بیچنے پرجبور ہے ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کبھی بھی گندم اگانے والے کسانوں کیساتھ ایسا برا سلوک نہیں کیا گیا، ،مظاہرین نے کسانوں کی گرفتاریوں کی مذمت کی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں