جنوبی پنجاب ، ایک دن میں 95بجلی چور پکڑے گئے

جنوبی پنجاب ، ایک دن میں 95بجلی چور پکڑے گئے

ملتان(خصوصی رپورٹر) جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ ایک روز میں جنوبی پنجاب میں95 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔

 مختلف پولیس سٹیشنوں میں 69نئے مقدمات کا اندراج کروایا گیا، ڈی جی خان سے 4بجلی چور موقع سے گرفتار کئے گئے ۔بجلی چوروں کو 57 لاکھ 51 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، 6 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد جرمانہ موقع پر وصول کیاگیا۔میپکو سخی سرور سب آفس کی ٹیم کا گدائی پولیس اسٹیشن ڈی جی خان کی فورس کے ہمراہ ہائی لاس فیڈرز پر نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کیاگیا۔مختلف علاقوں میں بجلی چوری پکڑنے اور واجبات وصول کرنے کے لئے کریک ڈاؤن کیا گیا۔ بستی رانجھے خان میں بجلی چوری پر قابو پانے کے لئے ایل ٹی لائن پر پی وی سی پائپ فٹنگ کر دی گئی۔ رحیم یار خان کی اللہ آباد سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں13 افراد ڈائریکٹ تاروں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں