دمہ مکمل طور پر قابل علاج مرض ہے ،ڈاکٹر اعظم مشتاق

دمہ مکمل طور پر قابل علاج مرض ہے ،ڈاکٹر اعظم مشتاق

ملتان (لیڈی رپورٹر) شعبہ امراض سینہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام ورلڈ استھما ( دمہ) ڈے کے حوالے سے سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک کی قیادت سربراہ شعبہ پلمونالوجی ڈاکٹر اعظم مشتاق نے کی۔

دیگر شرکاء میں شعبہ پلمونالوجی کے ڈاکٹر عمران شریف ڈاکٹر وسیم ریاض گورایہ، ڈاکٹر ہمایوں ،غلام مرتضیٰ اور ڈاکٹر سرمد نقوی سمیت ڈاکٹرز، نرسز اور نشتر یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کی کثیر تعداد شامل تھی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں اس مرض کی وجوہات، علامات، علاج معالجے اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی پیغامات درج تھے ۔ ماہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مرض کی علامات ظاہر ہونے پر فوراً مستند معالج سے اپنا معائنہ کرائیں تا کہ مرض کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے ۔ مرض کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے سب سے بہترین لائحہ عمل ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ادویات کو باقاعدگی سے استعمال کرنا ہے ۔ سربراہ شعبہ پلمونالوجی ڈاکٹر اعظم مشتاق کا کہنا تھا کہ دمہ مکمل طور پر قابل علاج مرض ہے ۔ اگر مریض مکمل علاج کروائیں تو وہ عام آدمی کی طرح نارمل زندگی گزار سکتے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں