بستی نظام آباد کے قبر ستان میں منشیات فروشوں کے ڈیرے

 بستی نظام آباد کے قبر ستان میں منشیات فروشوں کے ڈیرے

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) بستی نظام آباد کے قبر ستان میں منشیات فروشوں نے اپنے ڈیر ے جمالیئے قبرستان کا تقدس پامال اہل علاقہ کا اعلیٰ حکام سے نو ٹس لینے کا مطالبہ۔

 تفصیل کے مطابق خانیوال کے علاقہ تھانہ سٹی کی حدود میں واقعہ بستی نظام آباد کے قبرستان میں منشیات فروش اور نشئیو ں کے ڈیرے قبرستان جیسی مقدس جگہ کو منشیات فروشوں نے اپنی آمجگاہ بنا رکھا ہے پو لیس خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے شام ہو تے ہی منشیات فروش قبرستان میں رونما ہو جاتے ہیں اور قبرستان میں آنے والے لوگوں کو منشیات فروشوں کا سامنا کرنا پرتا ہے بستی نظام آباد کے رہائیشیوں نے آر پی او ملتان اور ڈی پی او خانیوال سمیت اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ معا ملے کا سخت نوٹس لیا جائے تاکہ قبرستان کا تقدس پامال ہو نے سے بچ سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں