کوٹ ادو، واپڈا کی کروڑوں مالیتی اراضی واگزار

کوٹ ادو، واپڈا کی کروڑوں مالیتی اراضی واگزار

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)حکومت پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری۔

،اسسٹنٹ کمشنرکوٹ ادو محمد اصغر اقبال لغاری نے محکمہ ریونیواورپولیس کی بھاری نفری اورسرکاری مشینری کے ہمراہ موضع پرہاڑ شرقی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ ا تھارٹی (واپڈا) کی کروڑوں مالیت کی سرکاری اراضی واگزار کرالی،اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنرمحمد اصغر اقبال لغاری نے کہا کہ کوٹ ادو شہر کے وسط میں کروڑوں روپے مالیت کی 4 کنال اراضی پر ناجائز تعمیرات گرا دی گئی ہیں ۔قابضین نے سرکاری زمین پر چار دیواری دیکر جانوروں کا بھانہ بنا رکھا تھا ناجائز قابضین نے سرکاری ٹیوب ویل کی جگہ پر قبضہ کر رکھا تھا جسے واگزار کرا لیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر اصغر اقبال لغاری کا کہنا تھا کہ کسی بھی طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو سرکار کی زمین پر قبضہ کرنے نہیں دیا جائیگا،اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات اورڈپٹی کمشنرکوٹ ادومنورعباس بخاری کی ہدایت پرسرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں