سی سیکشن سرجری مقابلہ ڈاکٹر ساجدہ پروین نے جیت لیا

سی سیکشن سرجری مقابلہ ڈاکٹر ساجدہ پروین نے جیت لیا

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار)پنجاب حکومت کی طرف سے ایک ہفتہ کیلئے تحصیل لیول پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سی سیکشن سرجری کیٹگری کا مقابلہ۔

،تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال کوٹ ادوکی گولڈ میڈلسٹ کنسلٹنٹ گائناکالوجسٹ ڈاکٹر ساجدہ پروین نے گائنی ڈیپارٹمنٹ میں 2دن کی ڈیوٹی کے دوران26آپریشن کے ساتھ پنجاب بھر میں اول پوزیشن حاصل کرکے کوٹ ادو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا نام پنجاب بھرمیں روشن کردیا،انکی اس کار کردگی اورقابلیت کوسراہتے ہو ئے سیکرٹری ہیلتھ علی جان کا تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان، تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ہفتہ کیلئے تحصیل لیول پرتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سی سیکشن سرجری کیٹگری کے مقابلے کرائے گئے سرفہرست 10گائناکالوجسٹ کے ذریعہ سرکاری زچگی کے کئے گئے سی سیکشن میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹ ادوڈاکٹر ساجدہ پروین نے ایک ہفتہ میں صرف2دن کی ڈیوٹی میں 26آپریشن کرکے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،ڈاکٹرساجدہ پروین کی اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ علی جان نے ڈاکٹر ساجدہ پروین کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اورانعام دینے کا اعلان کردیا،دوسری طرف ضلع کوٹ ادو کے شہریوں نے ڈاکٹرساجدہ پروین کی اس بہترین کارکردگی پرانہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں