فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ناقص جوس کی تیاری ناکام بنادی

فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ،ناقص جوس کی تیاری ناکام بنادی

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑے پیمانے پر غیر معیاری جوس کی تیاری ناکام بنادی، ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ آصف اقبال کی فوڈ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ انڈسٹریل سٹیٹ میں جوس پلانٹ کی انسپکشن، 310 کلو ایکسپائرڈ فلیورز اور۔۔۔

 300 کلو غیر معیاری مینگو پلپ تلف، جوس پلانٹ کو جعل سازی کرنے پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملتان انڈسٹریل سٹیٹ میں جوس پلانٹ کی انسپکشن کے دوران بھاری مقدار میں غیر معیاری مینگو پلپ اور ایکسپائرڈ فلیورز پکڑلیے ۔کارروائی ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ آصف اقبال کی سربراہی میں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مشروبات کی تیاری میں مختلف قسم کے ایکسپائرڈ فلیورز اور زائدالمیعاد مینگو پلپ کا استعمال کیا جارہا تھا۔ جوس کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ بھی کی جارہی تھی۔ ہزاروں لٹر ناقص جوس تیار کرکے ڈرنک کارنرز، کریانہ اور سپر سٹورز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے غیر معیاری اجزاء اور پلپ تلف کرکے فیکٹری مالکان کو بھاری جرمانہ عائد کیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بچوں کی مرغوب غذا میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں