جنوبی پنجاب،مریضوں کو دہلیز پر مفت ادویات فراہمی کا آج سے آغاز

جنوبی  پنجاب،مریضوں  کو  دہلیز  پر  مفت  ادویات  فراہمی  کا  آج  سے  آغاز

ملتان(لیڈی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر صحت کی سہولیات گھر کی دہلیز پروگرام کے تحت آج (جمعہ کے روز) سے ملتان اور۔۔۔

 جنوبی پنجاب کے مریضوں کو ادویات کی سپلائی شروع کر دی جائے گی پہلے مرحلے میں ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،ڈی جی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور بہاولپور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے رجسٹرڈ مریضوں کو ان کے گھروں کے پتہ پر فراہم کی جا رہیں ہیں جو آئندہ دو روز میں مریضوں کو ان کے گھر پر مل جائیں گی۔پنجاب کے فوکل پرسن ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب عالمگیر رائو نے بتایا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے حکم اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کی ہدایات پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مریضوں کو ان کے گھروں کی دہلیز پر ہی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں پہلے مرحلے میں ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام ،ٹی بی کنٹرول پروگرام اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے 1500 مریضوں کو کامیاب طریقے سے ان کے گھروں تک مفت ادویات فراہم کر چکے ہیں اور اب اس پروگرام کو بڑھا یا گیا ہے آئندہ ہفتے فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ،پنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور وزیر آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مریضوں کو ان کے گھروں کے پتہ پر مفت ادویات کی فراہمی کے سلسلہ کو شروع کیا جائے گا اور ماہانہ 15 سے 20 ہزار مریضوں کو مفت ادویات ان کے گھروں پر بالکل مفت پہنچائی جائیں گی جس سے لوگوں کو فائدہ ہو گا ان کے ہسپتال آنے جانے کا وقت اور پیسہ بچے گا اور ہسپتالوں سے مریضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور سیکرٹری ہیلتھ کے ویژن کے مطابق آنے والے دنوں میں اس پروگرام کا دائرہ مزید بڑھایا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں