بورے والا:ڈاکوؤں نے شہری کو بینک کے باہرلوٹ لیا

بورے والا:ڈاکوؤں نے شہری کو بینک کے باہرلوٹ لیا

بورے والا،گگومنڈی ( نمائندگان دنیا)ملتان روڈ پر ڈاکوؤں نے دن دہاڑے شہری کو بینک کے باہر لوٹ لیا ۔

، محمد عمران بینک سے رقم نکلوا کر جا رہا تھا کہ ڈاکوئوں نے 4لاکھ 50ہزار روپے چھین لئے ۔مجاہد کالونی کا رہائشی عمران مبینہ طور پر ایک بینک سے رقم نکلوا کر دوسرے کی مین برانچ پہنچا تو بینک کے باہر ہی دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روکا اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے ۔ دوسری طرف نواحی گاؤں 179 کے قریب 4 ڈاکوگن پوائنٹ پر 4 دیہاتیوں کو لوٹ کر فرار ہو گئے ۔نواحی گاؤں 179 ای بی کے رہائشی ملک بنیامین، ذوالفقار جوئیہ، شیخ اشرف اور شیخا صغیر گگو سے گھر جارہے تھے کہ گاؤں سے باہر چوک شاہ جنید روڈ پر4ڈاکوؤں نے 4 موبائل فون مالیت 45 سے 50 ہزار اور نقدی 15 ہزار لوٹ لی اور فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں