برن سنٹر میں پلمبر کو ترقی دینے کا اقدام غیر قانونی،انکوائری کمیٹی

برن سنٹر میں پلمبر کو ترقی دینے کا  اقدام غیر قانونی،انکوائری کمیٹی

ملتان(لیڈی رپورٹر)برن سنٹر میں پلمبر کو غیر قانونی ترقی دینے کے حوالے سے انکوائری مکمل کر لی گئی ۔

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر ناہید چودھری کی زیر نگرانی بنائی جانے والی انکوائری کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی انکوائری رپورٹ مکمل کر لی ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ پلبمر زمان لطیف کو غیر قانونی طریقے سے ترقی دی گئی اور اس معاملے میں جو بھی طریقہ کار اپنایا گیا ہے وہ بھی قانون کے برعکس تھا ہسپتال میں ٹوٹل سیٹ چار تھیں اور ان چار سیٹس میں 20فیصد کوٹہ نہیں بنتا تھا اگر یہ سیٹس پانچ ہوتی تو 20 فیصد کوٹہ بن سکتا تھا اور نہ ہی اس حوالے سے ہسپتال میں کوئی اشتہار چسپاں کیا گیا بیشتر لوگ اپلائی بھی کرنا چاہتے تھے لیکن ان ڈرا دھمکا دیا گیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں