ماہڑہ میں ڈاکو راج،ایک ہی رات میں 3گھروں کا صفایا،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ماہڑہ میں ڈاکو راج،ایک ہی رات  میں 3گھروں کا صفایا،شہری   لاکھوں کے مال و زر سے محروم

ماہڑہ(نامہ نگار)ماہڑھ میں ڈکیتوں کا راج ، ایک ہی رات میں تین گھروں کا صفایا۔تفصیل کے مطابق تھانہ روہیلانوالی کی ۔

حدود میں ایک رات میں دس افراد پر مشتمل ڈاکو گینگ ملک رسول بخش عرف پنوں کھوکھر ، عبدالطیف زرگر اور محمدنواز گاذر کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹ کر فرار ہوگیا، بچیوں اورعورتوں کی سونا کی بالیاں بھی بے دردی سے اتارلیں اور زدوکوب بھی کیا ۔عوام کی طرف سے 15 پر کال کی گئی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے ڈکیتوں کا پیچھا کیا تو ڈکیتوں نے فائرنگ کردی ۔اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ، آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکوؤں کو فوری گرفتار کیا اورماہڑہ میں پولیس چوکی قائم کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں