ایل پی جی 40روپے مہنگی، عوام کا شدید احتجاج

ایل پی جی 40روپے مہنگی، عوام کا شدید احتجاج

ملتان (لیڈی رپورٹر) عید کی آمد سے پہلے ہی عوام پر ایل پی جی بم گرا دیا گیا ، قیمت میں یکدم 40 روپے اضافہ کر دیا گیا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی ایل پی جی کی قیمت میں یکدم 40 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

پہلے ایل پی جی سلنڈر 220 روپے کلو میں بھروایا جارہا تھا اب قیمت میں 40 روپے اضافے کے بعد ایل پی جی 260 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ۔۔جس پر شہری خاص طور پر ٹرانسپورٹرز کافی زیادہ غم و غصّے کا شکار ہیں۔پی جی کی قیمتوں میں من چاہے اضافے سے شہری پریشانی کا شکار ہیں۔رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہو چکا ہے ، رکشہ چلا کر 20 ہزار بجلی کا بل ادا کریں، ایل پی جی خریدیں یا بچوں کیلئے روٹی، سمجھ نہیں آتی۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ گھروں میں گیس آتی نہیں مجبوراً ایل پی جی استعمال کرنا پڑتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں