گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب

 گرجا گھروں میں خصوصی  عبادات اور دعائیہ تقاریب

رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پولیس سکیورٹی انتظامات میں مسیحی برادری کی ضلع بھر کے چرچ ہائے میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد’ سرکل پولیس افسران و ایس ایچ اوز نے چیکنگ کرتے ہوئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا۔

 تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمران احمد ملک کی ہدایات اور احکامات کی روشنی میں ضلع بھر کے چرچ ہائے میں بروز اتوار آنے والے مسیحی برادری کے افراد کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور ہمہ قسم کی شرپسندی کے انسداد کے لیے پولیس کی جانب ستے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں