راجباہ ہتاراں مائنز کے پل کی تعمیر سستی روی کا شکا ر

راجباہ ہتاراں مائنز کے پل کی تعمیر سستی روی کا شکا ر

باگڑسرگانہ(نامہ نگار) جھنگ ملتان مین روڈ اڈا پل باگڑسرگانہ کے مقام پرسدھنائی کنال ملحقہ راجباہ ہتاراں مائینر کا جو پل کافی عرصہ سے خستہ حالی کا شکار تھا۔

گزشتہ دو تین ماہ پہلے مکمل طور پر ٹوٹ گیا جسے ارضی طور پر سیمنٹ کے پیپ ڈال کر بحال کیا گیا مگر اب اس کی مرمت کا کام شروع تو کیا گیا ہے لیکن انتہائی سست روی کا شکار ہے گرمی کے اس شدید موسم میں یکطرفہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے لمبی لائنیں لگ جاتی ہیں اور مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے جو بچوں بزرگوں خواتین کے لیے وبال جان بنا ہوا ہے چند قدم کے فاصلہ پر پٹرولنگ چیک پوسٹ باگڑ سرگانہ ہے پورا دن بے شک روڈ بلاک رہتا ہے لیکن مجال ہے کبھی اسے کھلوانے کی تکلیف محسوس کی ہو عوامی حلقوں میاں مجاہد شاکر سعید احمد، چوہدری محمدطارق،محمد اشفاق،شیخ محمد عمران،حاجی محمدہاشم، سکندر حیات، ودیگر نے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک پل مرمت ہو کر ٹریفک بحال نہیں ہو جاتی ٹریفک پولیس یا پھر پٹرولنگ چیک پوسٹ باگڑ سرگانہ کے دو کانسٹیبلان کی ڈیوٹی لگائی جائے جو ٹریفک کا نظام بحال رکھنے میں مدد کریں اورعوام کی اس شدید گرمی کے موسم میں اس عذاب سے جان چھڑائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں