عوام کو صاف ماحول کی فراہمی ترجیح، میاں عثمان علی

عوام کو صاف ماحول کی فراہمی ترجیح، میاں عثمان علی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر) عید الاضحیٰ کے ایام میں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی صفائی ستھرائی مہم کی دن رات انسپکشن۔

ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن یوسف چھینہ اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر کے ہمراہ شہر بھر کے دورے ،گلی محلوں میں جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور سٹرکوں سمیت گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھلوایا،مختلف مقامات پر کوتاہی پر اظہار برہمی اپنی نگرانی میں سدباب کراتے رہے ،صفائی مہم میں شب و روز کام کرنے والے میونسپل کارپوریشن کے سٹاف کو سراہتے رہے ،شہریوں کو عید ایام میں صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے میں میونسپل کارپوریشن کی مشینری کا بھی بہتر استعمال کیا گیا،ضلع بھر میں آلائشوں کو اکٹھا کرنے کے لئے 197 پوائنٹس اور آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے 83 ڈمپنگ سائٹس قائم کی گئی اور مختلف قسم کے جراثیم کش پانی سے سڑکوں کو دھونے کا سلسلہ جاری رہا،ضلع بھر کی عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اولین ترجیح ہے عید ایام میں صفائی کے بہترین انتظامات پر ضلعی انتظامیہ کے افسروں اور میونسپل کارپوریشن کا عملہ ہمارا اصل اثاثہ ہیں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی، شہریوں کا عید ایام میں بہترین صفائی پلان پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین،تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی از خود تینوں ایام میں شہر کی صفاتی ستھرائی کے عوامل کے لئے متحرک رہے ،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر بھی عید ایام میں دن رات شہریوں کو صفاف ستھرا ماحول مہیا کرنے میں پیش پیش رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں