منافع خوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے حتمی منصوبہ بندی

منافع خوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے حتمی منصوبہ بندی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں کو نکیل ڈالنے کیلئے حتمی منصوبہ بندی کرلی۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری صارفین کو ریلیف کیلئے متحرک ہیں-انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے اجلاس میں مزید ہدایات دیدیں -اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبداستار نے بھی شرکت کی-ڈپٹی کمشنر کو اجلاس میں بتایا گیا کہ روں ماہ اوور چارجنگ پر 749 گرانفروشوں کو 17 لاکھ 49 ہزار روپے جرمانہ کیا گیاہے -ڈی سی نے کارروائیوں میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں