17ہزارجانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگائیں :عبدالرؤف

 17ہزارجانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگائیں :عبدالرؤف

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع لودھراں کا عید الاضحی کا گرینڈ صفائی آپریشن اختتام پذیر ۔ ڈپٹی کمشنرعبدالرؤف مہر نے عیدالاضحی کے دوران دن رات محنت کرنے والے سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

 ضلعی انتظامیہ لودھراں کی جانب سے ضلع کونسل کے سبزہ زار میں سینٹری ورکرز کے اعزاز میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں دیئے گئے اعشائیہ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدہ آمنہ مودودی ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں فرقان حشمت ، چیف میونسپل آفیسر انعم معصوم ، چیف آفیسر ضلع کونسل راؤ محمد علی و دیگر افسران بھی شریک تھے ۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینٹری ورکرز اصل ہیروز ہیں جنھوں نے عید پر شاندار کارکردگی کی بنیاد پر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا ۔ انہوں نے بتایا کہ عیدالاضحی کے تین ایام کے دوران ضلع بھر سے 1387 ٹن سالڈ ویسٹ اکٹھا کیا گیا اور 17496 جانوروں کی آلائشیں بروقت ٹھکانے لگائی گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں 65 کلکشن پوائنٹس بنائے گئے تھے ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر موصول ہونے والی 121 عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سینٹری ورکرز کی بدولت ہی شہریوں کو پاک اور صاف ماحول میسر آیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سروسز کی فراہمی ضلعی انتظامیہ لودھراں کی اولین ذمہ داری ہے ۔ تقریب میں گلی کوچوں کا کونہ کونہ چمکانے والے سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات اور عیدی دی گئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں