پولیس کارروائی، 14جواری گرفتار، بھاری رقم برآمد

پولیس کارروائی، 14جواری  گرفتار، بھاری رقم برآمد

ملتان(کرائم رپورٹر) جواء کھیلنے کے الزام میں پولیس نے 14 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ۔

جلیل آباد پولیس نے آکڑہ پرچی جواء کے الزام میں ملزم اللہ رکھا،احتشام اور محبوب کو قابو کیا جن کے قبضے سے رقم برآمد کرلی ۔دریں اثنا شاہ شمس پولیس نے دوران گشت تاش جواء کھیلتے ہوئے ملزم یاسین،شان،کاشف،وسیم وغیرہ کو گرفتار کیا جن سے دائو پر لگی ہوئی رقم برآمد کرلی جبکہ صدر شجاع آباد پولیس نے ملزم بابر وغیرہ کو حراست میں لیا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں