ڈاکوؤں کی لوٹ مار، بچیوں پر تشدد،نازیبا حرکات

 ڈاکوؤں کی لوٹ مار، بچیوں پر تشدد،نازیبا حرکات

گگومنڈی(نامہ نگار)تین ڈاکوؤں کی گھر میں گھس کر لوٹ مار، نابالغ بچیوں پر ڈنڈے سے تشدد ، نازیبا حرکات کرتے رہے ۔

 گاؤں 285/ای بی میں شب 12 بجے کے قریب تین ڈاکو نیاز وٹو مرحوم کے رہائشی ڈیرہ میں گھس گئے ، صحن میں سوئے بیٹے ابرا کے منہ پر آہنی چیز مار کر اسے زخمی کردیا، دوسرے بیٹے وقاص اور اس کی دو نابالغ بچیوں کو بھی جگا لیا اور گھر میں موجود ہزاروں روپے نقدی،قیمتی پارچات لوٹ لیے ، بچیوں کے کانوں سے طلائی بالیاں اتروا لیں، نازیبا حرکات اور ڈنڈے سے ان پر تشدد بھی کرتے رہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں