وائس چانسلرز کی 25نشستوں کیلئے 600درخواستیں جمع

وائس چانسلرز کی 25نشستوں کیلئے 600درخواستیں جمع

ملتان(خصوصی رپورٹر)25سرکاری جامعات میں مستقل و ی سی کے خواہشمند 600سے زائد امیدوار سامنے آگئے۔

 ، محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں سکروٹنی شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق حکومت نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کو 20 جولائی تک سکروٹنی مکمل کرنے کی ہدایات کردی، 25 جامعات میں 3 خواتین کی یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں، جن میں ملتان کی ویمن یونیورسٹی ، زکریا یونیورسٹی بھی شامل ہیں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے امیدواروں کے لئے عمر کی حد 65سال مقرر کر رکھی تھی وائس چانسلر کی مدت ملازمت 4 سال تک ہوگی،بیشتر سرکاری جامعات میں 2 سال سے مستقل وائس چانسلر موجود نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں