وہاڑی، ڈاکوئوں نے خواتین کو لوٹ لیا، ایک شدید زخمی

وہاڑی، ڈاکوئوں نے خواتین کو لوٹ لیا، ایک شدید زخمی

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)تھانہ دانیوال کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ، چار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر بازار سے۔

 خریداری کرکے واپس جانے والی خواتین کو لوٹ لیا ، مزاحمت پر خاتون زخمی واقعات کے مطابق پولیس تھانہ دانیوال کی حدود دانیوال ٹاؤن گلی نمبر 2 میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ہوگئی گلی نمبر 2 کی رہائشی خاتون نسیم فاطمہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنی بہن ، رفعت انور ، شازیہ انور اور بچوں عمار ، فرحان کے ہمراہ ابازار سے خریداری کے بعد اپنی گاڑی میں گھر جارہے تھے جب وہ اپنے گھر کے باہر پہنچے تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم نقاب پوش ڈاکوئوں نے انہیں اسلحہ اور خنجر دکھا کر روک لیا اور رفعت کے پہنے ہوئے 8 تولہ طلائی زیورات جن میں کنگن ، انگوٹھی اور کان کی بالیاں شامل ہیں کو انکے پاس موجود کٹر سے زبردستی کاٹنے کے ساتھ کئی ہزار روپے نقدی بھی چھین لی اس دوران ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر پستول کے بٹ اور نوکیلے کٹر کے وار سے رفعت کو شدید زخمی کردیا اور اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے لواحقین نے زخمی رفعت کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں