نہری پانی چوری کرکے ٹیل کے کاشتکاروں کا استحصال جاری

نہری پانی چوری کرکے ٹیل کے کاشتکاروں کا استحصال جاری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )نہری پانی چوری کرکے ٹیل کے کاشتکاروں کا استحصال جاری۔ تفصیل کے مطابق بااثر زمیندار ناجائز موگے ،کٹ لگانے ،سیفن پائپ توڑکرنہری پانی چور ی کر ررہے ہیں۔۔۔

جس سے ٹیل کے کاشتکار وں کی فصلوں کو پانی نہ ملنے کی وجہ سے شدید نقصان ہورہا ہے ،وہ مہنگے داموں ڈیزل خرید کر رقبہ سیراب کرنے پر مجبور ہیں ،موگے اور کٹ لگانے سے نہر کے پشتے کمزور ہوچکے ہیں جس سے کٹاؤ کا خطرہ ہے ۔سب ڈویژنل آفیسر کینال ڈویژن حسن مرتضیٰ نے بطور مجسٹریٹ کارروائی کرتے ہوئے ناجائز موگے لگانے ، کٹ لگانے ، سیفن پائپ توڑنے ، پیٹر انجن کے ذریعے نہری پٹڑی کو نقصان پہنچانے پر راجباہ لوئر ہزارہ اور راجباہ کشن سے منسلک کاشتکاروں ملک ریاض کالرو، حق نواز گشکوری، محمد نواز سامٹیہ، ریاض منجوٹھہ، سلطان پتل و دیگر کے خلاف مقدمات درج کرادئیے ہیں، مزید کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں