عشرہ محرم میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو خراج تحسین

عشرہ محرم میں بہترین سکیورٹی انتظامات  پر پولیس فورس کو خراج تحسین

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب پولیس نے خانیوال سمیت صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے کابینہ کمیٹی برائے لااینڈ آرڈر،اراکین امن کمیٹیوں، منتظمین عزاداری جلوس مجالس،کمیونٹی لیڈرز نے پنجاب پولیس کی بھرپور معاونت فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں