صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی پہلی ترجیح، ملک وسیم اختر

صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی پہلی ترجیح، ملک وسیم اختر

گگو منڈی(نامہ نگار)ایس ای میپکو سرکل وہاڑی ملک وسیم اختر نے کھلی کچہری میں پیش ہونے والی شکایات پر فوری احکامات جاری کئے۔

 اور میپکو افسروں کو ہدایت کی کہ صارفین کو دفاتر کے چکر لگوانے کے بجائے شکایات کا ون ونڈو ازالہ یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا ہے کہ صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی میپکو کی پہلی ترجیح ہے جبکہ لائن لاسسز کو کم کرنے اور بجلی چوری کے خاتمہ کے لئے میپکو ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ آپریشن میں مصروف ہیں ،وزارت توانائی کی پالیسی کے مطابق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ملتان کی ہدایت پر سرکل وہاڑی میں بجلی کے صارفین کی شکایات کا ازالہ اور مسائل کا حل کھلی کچہریوں کے ذریعے ایک ہی چھت تلے یقینی بنایا جارہا ہے ،نئے کنکشن کی فراہمی، سنگل فیز تاروں کی تھری فیز میں تبدیلی،وولٹیج کی کمی کو دور کرنے کے لئے ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن ودیگر مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے ۔ اس موقع پر ایس ڈی او سب ڈویژن مدینہ ٹاؤن بورے والا عبد الحکیم کاکڑ،سردارشکیل ڈوگر،چوہدری ساجد خورشید۔ پاکستان کسان اتحاد کے صدراجمل اعجازچھٹہ، ایس ڈبلیو ڈی ڈی ایس کے صدر محمد شیر خان کھچی اور محمد ساجد دیگر صارفین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں