دھان کی فصل ہر قسم کی زمین میں کاشت کی جاسکتی، محکمہ زراعت

دھان کی فصل ہر قسم کی زمین میں کاشت کی جاسکتی، محکمہ زراعت

ملتان( وقائع نگار خصوصی ) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق دھان کی فصل ہر قسم کی زمین میں کاشت کی جاسکتی ہے ۔

سوائے ریتلی زمینوں کے جہاں پانی کھڑا نہ ہو سکے ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ دھان کی منظور شدہ موٹی اقسام نبجی جی ایس آر - 6،نبجی جی ایس آر 7،نبجی جی ایس آر 8 اور ایس کے سی 32-5-370 کی پنیری کی منتقلی کا وقت 25 جولائی ہے جبکہ باسمتی فائن اقسام میں سپر باسمتی، باستی - 515، سپر گولڈ، پر باسمتی 2019، پی کے 1121 ایر ومیٹک، پی کے 2021 ایرو میٹک, نیاب سپر، این بی آر 2،نبجی باسمتی 2020، چناب باسمتی، پنجاب باسمتی، نیاب باسمتی 2016،نور باسمتی، پی کے 386، پی کے 10029 (وائٹل سپر ہاستی)، پی کے 10436 (سونا پر باسمتی)، نیاب ایس 39، نیاب ایچ ٹی ٹی 18، گارڈ 101 اورکسان باسمتی کی پنیری کی منتقلی کا وقت بھی 25 جولائی تک ہے ۔ کاشتکارچاول کی اچھی پیداوار کے لیے کھیت میں پنیری منتقل کرنے سے پہلے 10 تا 15 دن تک پانی کھڑا رکھیں اور پھر کدو کریں جبکہ پانی کی کمی کی صورت میں کدو کرنے کے لیے کھیت میں 7 دن تک پانی کھڑا کیا جائے اور پانی کی شدید کمی کی صورت میں کم از کم3 دن تک پانی کھڑا رکھیں اور کدو کریں۔ دھان کی بہترین پیداوار کے حصول کے لیے زمین کو اچھی طرح ہموار کریں۔ پودوں کی فی ایکٹر تعداد 1 لاکھ 60 ہزار رکھیں یعنی پودوں اور لائنوں کا باہمی فاصلہ 9 انچ رکھتے ہوئے 80 ہزار سوراخوں میں فی سوراخ 2 پودے لگائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں