کھمبے میں کرنٹ آنے سے بچہ جاں بحق

کھمبے میں کرنٹ آنے سے بچہ جاں بحق

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )بارش کی وجہ سے کھمبے میں کرنٹ آنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقہ ہیبت کوٹ کا رہائشی 15سالہ بچہ بارش کی وجہ سے کھمبے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی ہے ،وہ فرنیچر کی دکان پر کام کرتا تھا،دکان سے واپس اپنے گھر جارہا تھاکہ حادثہ پیش آگیا، بچے کی المناک موت پر علاقے کی ہرآنکھ اشکبار ہوگئی ،ماں پر غشی کے دورے پڑتے رہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں