بغیر ٹکٹ ریلوے سفر پر 103مسافروں کو جرمانہ

بغیر ٹکٹ ریلوے سفر پر 103مسافروں کو جرمانہ

ملتان (خصوصی رپورٹر) ڈی ایس ریلوے ملتان کی ہدایات پر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاون، 103 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 1 لاکھ 38 ہزار 310 روپے وصول تفصیل کے مطابق ڈی ایس ر یلوے ملتان یوسف لغاری کی ہدایت پر ڈی سی او ریلوے کی ٹیم نے ڈویژنل آفیسر۔۔۔

 اسسٹنٹ آفیسر اور انسپکٹرز کی سربراہی میں 6 ستمبر کو ایک دن میں مختلف ٹرینوں میں بغیر ٹکٹ مسافروں کی چیکنگ کے دوران 103 مسافروں سے کرایہ و جرمانہ کی مد میں 138310 روپے وصول کر کے ریلوے کے خزانے میں جمع کروا دیئے ۔ٹرینوں میں صفائی ستھرائی کے علاوہ مسافروں کی شکایات بھی سنیں اور موقع پر حل بھی کروائیں، اس موقع پر ڈی سی او ریلوے ملتان کا کہنا تھا بغیر ٹکٹ سفر کرنا جرم ہے مسافروں سے التماس ہے ٹرینوں میں ٹکٹ لے کر سفر کریں اگر کوئی مسافر ٹرین میں بغیر ٹکٹ سفر کرتا ہوا پایا جاتا ہے تو اسے ریلوے قانون کے مطابق ٹرین کے نقطہ آغاز سے کرایہ و جرمانہ وصول کیا جاتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں