مظفر گڑھ کوخوبصورت بنانے کیلئے کوشاں، عثمان علی
مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی کی زیر صدارت ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد یوسف چھینہ اور اسسٹنٹ کمشنر ناصر شہزاد ڈوگر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ضلع مظفرگڑھ میں جاری ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ محمد یوسف چھینہ نے ڈپٹی کمشنر کو ستھرا پنجاب مہم کی تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔میونسپل کمیٹی کا عملہ کو متحرک کیا جائے جو پوری محنت اور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر آفاق مورس،سی او ہیلتھ ڈاکٹر ظفر عباس ،چیف آفیسر ضلع کونسل عثمان سرویا،چیف آفیسر ایم سی مظفرگڑھ زوہیب حمید ہاشمی نے شرکت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر میاں عثمان علی نے ڈی سی آفس میں کھلی کچہری لگائی اور سائلین کے مسائل سنے ۔ڈپٹی کمشنر نے سائلین کے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سائلین کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پرحل کیا جائے ۔