طلبہ کی روڈ سیفٹی کیلئے عملی اقدامات شروع ،محمد علی بخاری

طلبہ کی روڈ سیفٹی کیلئے عملی اقدامات شروع ،محمد علی بخاری

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ سکول وکالجز کے طلبہ کی روڈ سیفٹی کیلئے عملی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

انہوں نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو پک اینڈ ڈراپ دینے والے رکشوں،ٹرانسپورٹ ڈرائیورز،والدین کو گاڑیوں کی فٹنس، لائسنس بارے آگاہی دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری آرٹی اے ،ٹریفک پولیس،ہائی ویز پولیس بھی کم عمر،بغیرلائسنس،ان فٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت ٹریفک قوانین بارے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں