دوکوٹہ، ڈاکوئوں نے بینک ملازم سے نقدی ،موبائل ،موٹرسائیکل چھین لیا
دوکوٹہ (نامہ نگار)میلسی سرکل میں ڈاکوؤں کے گروہ بے لگام پولیس بے بس گزشتہ رات بینک ملازم سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل چھین لیا گیا۔
تفصیل کے مطابق کوٹ ملک دوکوٹہ کا رہائشی عبدالرحمن ولد محمد سلیم قوم جٹ جو کہ اسلامی بینک میلسی میں ملازم ہے ڈیوٹی کے بعد گھر واپس آ رہا تھا کہ جب وہ چک رسول پور کے قریب پہنچا تو پیچھے سے آنے والے دو نا معلوم ڈاکوؤں نے اس کو روک کر اس سے سی ڈی موٹرسائیکل مالیت سوا لاکھ، نقدی 13 ہزار اور موبائل مالیت 25 ہزار چھین لیے اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے میلسی کی طرف فرار ہو گئے ۔