ای پی آئی پروگرام کامیابی سے جاری ہے ، سید آصف شاہ
وہاڑی (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے اپنے آفس میں ای پی آئی پروگرام کے ویکسی نیٹرز میں یونیفارم اور بیگز تقسیم کئے اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منفرد شناخت برقرار رکھنے کیلئے محکمہ صحت کے ویکسی نیٹر ز میں یونیفارم اور بیگز تقسیم کئے گئے ہیں۔
ای پی آئی پروگرام ضلع بھر میں کامیابی سے جاری ہے ویکسی نیٹر مختلف علاقوں میں جا کر دو سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگا رہے ہیں ویکسی نیٹر ز کو یونیفارم دینے کا مقصد عوام تک ان کی رسائی کو آسان بنانا ہے تاکہ والدین عملہ کو آسانی سے پہنچان کر اپنے دو سال تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں۔ڈپٹی کمشنر نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ، خناق، پولیو، ٹی بی،ٹائیفائیڈ، کالا یرقان اور دیگر بیماریوں سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کرائیں۔