گھریلو و کمرشل کنکشنز کی تنصیب کے احکامات جاری کردیئے گئے

گھریلو و کمرشل کنکشنز کی تنصیب  کے احکامات جاری کردیئے گئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد نے ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی کرنے والے میپکو ریجن کے تما م گھریلو اورکمرشل کنکشنز کی تنصیب کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

 31اگست 2024ء تک ادائیگیاں کرنے والوں کے لئے 33ہزار196سنگل فیز میٹرز اور 3لاکھ31ہزار960میٹرپی وی سی کیبلز فراہم کردی گئی ہے اور تمام سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طورپر متعلقہ سٹورز سے میٹریل لیکر نئے کنکشنز کی تنصیب شروع کی جائے اور اس کی رپورٹ ہیڈ کوارٹر بھجوائی جائے ۔ ایلوکیشن کے مطابق گھریلو کنکشنز کی فراہمی کیلئے 36293 سنگل فیز میٹرز اور کمرشل کنکشنز کی فراہمی کے لئے 992سنگل فیز میٹرز کا اجراء کیاگیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں