ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے چاقو کے وار کرکے شہری زخمی کردیا
ملتان (کرائم رپورٹر) دوران واردات مزاحمت کے مختلف واقعات میں ڈاکوئوں نے 1شخص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے زخمی ہسپتال منتقل ۔
تفصیل کے مطابق تھانہ بستی ملوک پولیس کے علاقہ جہانزیب اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر گھر جارہاتھا کہ قصبہ مڑل کے قریب تین ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر نقدی2لاکھ35ہزار چھین لئے شہری کی مزاحمت کرنے پر ڈاکو نے چاقو کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی شہری رورل ہیلتھ سنٹر منتقل جبکہ تھانہ مظفرآباد کے علاقے نادر آباد فلائی اوور کے قریب دو مسلح نامعلوم افراد نے ارشاد حسین جو اپنی گاڑی میں سوار تھا روکنے کی کوشش کی جو نہ رکا تو پیچھے مسلح نامعلوم ملزموں نے دوفائر کیے اور موقع سے فرار ہوگئے ۔