ستھرا پنجاب مہم،جدید مشینری طلب،افرادی قوت بڑھانے کی تیاریاں

ستھرا پنجاب  مہم،جدید  مشینری  طلب،افرادی  قوت  بڑھانے  کی  تیاریاں

ملتان (وقائع نگار خصوصی )ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ستھرا پنجاب مہم کو مزید تیز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے چاہ رتے والا میں ستھرا پنجاب مہم کا جائزہ لیا اور صفائی انتظامات چیک کئے ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل بھی دریافت کئے ۔ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران تمام دیہی علاقوں کی صفائی ستھرائی ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے اس سلسلے میں افرادی قوت اور جدید مشینری بھی ہائر کی گئی ہے تاکہ شہریوں کو صفائی کے مثالی انتظامات فراہم کئے جا سکیں۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے عوام کی دہلیز پر ریلیف فراہمی کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جامع مسجد انڈسٹریل ایریا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ڈپٹی کمشنر نے عوامی درخواستوں پر احکامات جاری کئے اور شہریوں سے ملاقات کی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدالسمیع شیخ ،تحصیلدار اور ضلعی محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے ۔کھلی کچہری میں 100 سے زائد مختلف درخواستوں پر موقع پر رپورٹ طلب کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے عوامی مسائل کے حل کا ٹاسک دیا ہے اس لئے ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو کھلی کچہری میں ریلیف فراہمی کا حکم دیا ہے ۔وسیم حامد سندھو کا کہنا تھا کہ تمام یونین کونسلز میں کچہریوں کا انعقاد کرکے عوامی مسائل کا حل کرینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں