محکمہ زراعت کے نئے بھرتی افسروں کیلئے 15روزہ ٹریننگ کا اہتمام

محکمہ زراعت کے نئے بھرتی افسروں  کیلئے 15روزہ ٹریننگ کا اہتمام

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ریجنل ایگر یکلچرل اکنامک ڈویلپمنٹ سنٹر (ریڈک) وہاڑی کے زیرِ اہتمام محکمہ زراعت توسیع پنجاب کے نئے بھرتی ہونے والے افسروں کے لیے 15 روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔

 پنجاب بھر سے 39 نئے بھرتی ہونے والے افسرون نے ٹریننگ میں شرکت کی۔اختتامی تقریب میں میاں ثاقب خورشید ممبر صوبائی اسمبلی نے سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔اس موقع پر قمر محمود چیف آرڈینیٹر، احمد نواز رجسٹرار ، سعید احمد کورس کوآرڈنیٹر ، عثمان نذیر کورس کوآرڈنیٹر اور فاحد احسان ڈائریکٹر ریڈک موجود تھے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں