ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کا پرائمری سکولوں کا دورہ

ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کا پرائمری سکولوں کا دورہ

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن و ممبر صوبائی اسمبلی اجمل خان چانڈیہ کا پرائمری سکولوں کا دورہ۔

 انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول خورشید آباد، گورنمنٹ پرائمری سکول بستی باڑہ، گورنمنٹ پرائمری سکول نور کبڑا کا دورہ کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے وزیراعلیٰ پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے پروگرام کی افادیت بارے معلوم کیا۔اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری اجمل خان چانڈیہ کا کہنا تھا وزیراعلیٰ سکول نیوٹریشن پروگرام سے طلبہ کی صحت اور تعلیم پر مثبت نتائج آ رہے ہیں، سکول نیوٹریشن پروگرام سے طلبہ کی انرولمنٹ اور اٹینڈنس میں بہتری ائی ہے جو کہ اس پروگرام کی کامیابی کا ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں