عوامی مسائل کے حل کیلئے محکموں کے افسروں کو ہدایات

 عوامی مسائل کے حل کیلئے محکموں کے افسروں کو ہدایات

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر، سٹی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر روزانہ کی بنیاد پر صبح 10 بجے سے لیکر 11:30 تک اپنے دفتر میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے موجود رہتے ہیں اور سائلین کے مسائل سنتے ہیں ۔

 ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روزعوامی مسائل کے بروقت حل اور سائلین کی دادرسی کیلئے سرکاری محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لودھراں میں صبح دس سے ساڑھے گیارہ بجے کے دوران تمام افسر عوامی دادرسی کیلئے لوگوں کے مسائل سنتے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے اسی تسلسل کے پیش نظر سائلین کے مسائل سنے اور انکے فوری حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے شہریوں کے حصول اراضی قبضہ،غلط اندراج مقدمہ،پٹواری کیخلاف کارروائی،راستہ واگزار کرانے ،درستگی ریکارڈ اور مالی امداد سے متعلق مسائل حل کیے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں