ڈی سی وہاڑی کا آؤٹ سورس سکولوں میں انتظامات کا جائزہ

ڈی سی وہاڑی کا آؤٹ سورس سکولوں میں انتظامات کا جائزہ

وہاڑی(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر نے چک نمبر 25ڈبلیو بی اور 559ای بی آؤٹ سورسڈ سکولز میں تعلیمی و انتظامی امور سمیت طلباء، اساتذہ اور سٹاف کی تعیناتی کا جائزہ لیااور ۔۔۔

عدم سہولیات کی فراہمی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تعلیمی وانتظامی امور کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے سکولز لائسنسداران سکولز میں تدریسی و انتظامی امور کو ٹھیک کریں بصور ت دیگر قانونی چارہ جوئی کی جائے گی دیہی مرکز صحت ماچھیوال اور ڈسپنسری 5ڈبلیوبی کی ریومپنگ کے کام کا بھی معائنہ اور معیار کا مشاہدہ کیا ایکسین بلڈنگ نذر عباس بخاری نے ریومپنگ کے کام بارے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے ڈلن بنگلہ اور میاں چنوں روڈ کا بھی وزٹ کیا اور تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کی جانچ پڑتال کی ایکسین ہائی وے عمیر لطیف نے سڑکوں کے تعمیراتی کام بارے بریفنگ دی جس پر سڑکوں کے کام کومقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دانیوال کے امتحانی مرکز کا بھی دورہ کیا اور امتحانی عمل کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں