ملتان میں سموگ کا راج،شہری گھروں میں قید
ملتان(خصوصی رپورٹر) ملتان میں سموگ کا راج، بچے بیمار، سکولوں میں حاضری کم ہوگئی تفصیل کے مطابق ملتان میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔
گزشتہ روز ملتان میں رواں سیزن کا سب سے آلودہ ترین دن تھا ۔دن میں بھی رات کاسماں بن گیا صبح کے اوقات میں طلبا اور طالبات کو سکول کالجز جانے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،سموگ کی بڑھتے ہی چھوٹے بچوں کوبیماریوں نے گھیر لیا محکمہ سکولز ایجوکیشن حکام کے مطابق گزشتہ تین روز میں سموگ کے بڑھتے ہی چھوٹے بچوں بیمار پڑگئے ہیں اور سرکاری سکولوں میں بچوں کی حاضری میں 30فیصد کم ہوگئی ہے ۔دوسری طرف سکولوں میں سموگ کے ایس او پیز پر کوئی عمل نہیں ہورہا۔ ماسک کی پابندی نہیں کی جاری ہے ،محکمہ سکولز نے اسمبلی پر پابندی لگاتے ہوئے آوٹ ڈور سرگرمیاں بند کردی تھیں مگر عملی طور رپر ایسا نہیں ہورہا ہے جس کی وجہ سے بیماربچوں کی تعداد میں ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ کی شدت میں کمی تک چھوٹے بچوں کو چھٹیاں دی جائیں۔