نوجوان کا گھر گھس کر ماں بیٹیوں پر تشدد، مقدمہ درج

نوجوان کا گھر گھس کر ماں  بیٹیوں پر تشدد، مقدمہ درج

گگو منڈی(نامہ نگار)اوباش نو جوان کا گھر میں داخل ہو کر ماں بیٹی پرتشدد تفصیلات کے مطابق فرید ٹاؤن215۔

ای بی کی رہائشی مسماۃ تفسیر اختر اور اس کی بیٹیاں مسماۃ سیدہ معصومہ زینب اور سیدہ ثانیہ گھر میں موجود تھیں کہ دن 10بجے کے قریب دیہہ ہذا کا اوباش نوجوان محمد اختر ان کے گھر آ گیا اور مسماۃ تفسیر اختر سے گالی گلوچ کرنے لگا خاتون نے منع کیا تو ملزم نے اس کو بالوں سے پکڑ لیا اور منہ پر تھپڑ مارنے لگا اور زمین پر گرا کر گھسیٹنا شروع کر دیا جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے جب اس کی بیٹی معصومہ زینب والدہ کو چھڑوانے لگی تو ملزم نے اسے بھی تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں