شہری کا قتل ثابت، 2مجرموں کو عمر قید کی سزا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ملک امان اللہ خان نے 4سال قبل تھانہ سنانواں کے علاقہ کے مقدمہ قتل کافیصلہ سنایا دیا۔۔۔
مرکزی مجرم سمیت ساتھی کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 3,3لاکھ روپے ہرجانہ کا حکم سنادیا، عدم ادائیگی پر مزید 6ماہ سزابھگتناہوگی ،شک کی بنیادپرمقدمہ کے 2ملزموں کو بری کر دیا گیا،استغاثہ کے مطابق 27دسمبر2021کو تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع پتی غلام علی غربی کے رہائشی محنت کش 34 سالہ محمد شریف اڈہ ون آر پر سودا سلف خریدنے کی غرض سے موجود تھا کہ سابقہ رنجش پرچاہ مترے والا موضع پنی غلام علی غربی کے محمد عمران گشکوری،خلیل احمد گشکوری ،محمد امجد گشکوری،خادم حسین گشکوری نے محمد شریف پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی،زخمی محمد شریف کوسناواں ہسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیاتھا جس کا پولیس سنانواں نے مقتول کے بھائی محمد حنیف گشکوری کی مدعیت میں درج کیاگیاتھا،پولیس تھانہ سنانواں نے مجرموں کی تفتیش کے بعد چالان عدالت میں پیش کئے تھے ۔